سیپکو کے سندھ میں 70 سے زائد فیڈرز تیز بارش اور آندھیوں کیوجہ سے ٹرپ ہو گئے
سیپکو ترجمان کے مطابق فیڈرز ٹرپ کرنے سے ڈہرکی، اوباڑو، دادو، مورو، جوہی اور رادھن کے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سیپکو ترجمان کے مطابق رحمانی نگر اور شہداد کوٹ کے فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ترجمان سیپکو کے مطابق ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
سیپکو ترجمان کےمطابق متاثرہ علاقوں کے بجلی کے صارفین تعاون کریں، جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔


0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box