گڑ کے فوائد گڑ ذائقہ کے ساتھ صحت کا بھی خزانہ ہے۔

خالص گنے کے رس سے تیار کیا جانے والے گڑ کو چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔ گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے۔جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے ۔قدیم زمانے سے گڑ کو پکوان کی تیاری اور مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے

گڑ بلڈ پریشر کنٹرول رکھتا ہے جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ گڑ کا استعمال ضرور کریں جسم میں خون کی کمی کے لئے روزانہ گڑ کا استعمال کریں جس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا تھکاوٹ ختم کرنے کے لئے گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے گڑ میں کیلشئم اور فاسفورس ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کھانے کے بعد گڑ کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن سے بچا جا سکتا ہے یاداشت کو بہتر بناتا ہے جگر کی صحت کے لئے مفید ہے سر درد رفع کرتا ہے گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کا رنگ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے گڑ گیس اور اپھاڑہ ہونے سے بچاتا ہے اس کے علاوہ گڑ کا استعمال وزن میں کمی لاتا ہے

گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے (نقصان دہ) مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں. گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے

گڑ حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے

گُڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے گُڑ کے استعمال سے ہم خون کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

گُڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ ہر کانے کے بعد چھوٹا سا ٹکڑا گُڑ کھا لیں تو آپ پیٹ کے بھاری پن اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔

گُڑ نظام تنفس کے مسائل سے بھی بچاتا ہے یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

جن افراد میں خون کی کمی پائی جاتی ہے گُڑ میں موجود آئرن کی مقدار ان کی خون کی کمی کو بڑھا دیتی ہے۔

گُڑ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے گُڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظام ہضم کو بہترین رکھتے ہیں۔

 ایک لڈوصبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ ، سنگرہنی اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔