ساؤتھیمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 583 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رن بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ بھی ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور عابد علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور پاکستان کی پہلی وکٹ چھ کے سکور پر گری اور 11 کے سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی اور 24 کے سکور پر تیسری وکٹ بابر اعظم بھی آؤٹ ہو گئے۔ اب پاکستان کے اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔ شان مسعود، عابد علی اور بابر اعظم تینوں جمی اینڈرسن کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے زیک کرولی نے 267 رن بنائے اور ان کی جوس بٹلر کے ساتھ 359 رن کی ایک لمبی شراکت ہوئی۔ کرولی اسد شفیق کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 393 گیندوں کو کھیلتے ہوئے 34 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جوس بٹلر 152 رن بنا کر فواد عالم کی گیند کا نشانہ بنے۔
پاکستانی بولرز میں یاسر شاہ، فواد عالم اور شاہین آفریدی سب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box