کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش
 

کراچی میں مسلسل دوسرے روز شام ہوتے ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں تیز بارش ہوئی ہے۔

گلستان جوہر، گلشن معمار، شارع فیصل اورآئی آئی چندریگرروڈ پر بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

کل کی طرح آج بھی سرجانی، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں سڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے۔

کراچی میں مون سون سسٹم زور پکڑ رہا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں مون سون سسٹم زور پکڑرہا ہے، کراچی شہر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں آج متعدل سے زیادہ تیز بارش ہوگی جبکہ اب شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نےکہا کہ شہر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار اور کچھ میں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کراچی میں 26 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ 26 سے 28 اگست تک تیز سمندری ہوا کے ساتھ متعدل بارش ہوسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments